دنیا کے سب سے بہترین والد کو سالگرہ مبارک ہو

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2019 | Last Updated: 2 years ago

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے گزشتہ روز اپنی 27 ویں سالگرہ منائی۔ مداحوں اور کرکٹ کے ساتھیوں کی جانب سے تو سالگرہ پر نیک خواہشات اورمبارکباد وصول کی ہی لیکن سب سے اسپیشل وش ان کی اہلیہ نرجس اور بیٹی منساء کی جانب سے تھی۔

نرجس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ننھی منساء موبائل فون پر ’’ہیپی برتھ ڈے ‘‘ کی دھن پرتالیاں بجاتے ہوئے خوب خوشی کا اظہار کر رہی ہے، ویڈیوں میں عامر بھی بیٹی کے ساتھ موجود ہیں اور اس کی معصومیت دیکھ کر خود بھی تالیاں بجا رہے ہیں۔

منساء اور اپنی جانب سے پیغام میں نرجس نے لکھا ’’ دنیا کے سب سے بہترین والد کو سالگرہ مبارک ہو، اللہ تعالیٰ زندگی کے ہر موڑ پر آپ کو سب سے بہترین سے نوازے۔ میں اور منساء آپ سے بہت پیار کرتے ہیں‘‘۔

 

محمد عامر اور نرجس کی شادی فاسٹ بالر پر اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 سالہ پابندی کے دوران ستمبر 2014 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی منسا ہے۔

میں بہت خوش قسمت ہوں

بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے محمد عامر راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے نواحی گاؤں چنگا بنگیال میں 13 اپریل 1992 کو پیدا ہوئے۔ کیریئر کا آغازسال 2009 میں سری لنکا کےخلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں کیا جبکہ 2009 میں ہی انگلینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈیبیو کیا۔

ورلڈ کپ میں محمد عامر کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

اگست 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عائد 5 سال کی پابندی کے بعدجنوری 2015 میں عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی اور اسی سال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بنے۔ 2016 میں نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی۔

محمد عامر اب تک ٹیسٹ میں 119، ون ڈے میں 60 اور ٹی ٹوئنٹی میں 55 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube