پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب ٹویٹس کے ذریعے بیشتراوقات دوسروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں، ایمان زینب کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کا نام اکثر خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔
ایمان کی تازہ ٹویٹ کرکٹرشاہد آفریدی سے متعلق ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی اورپاکستان کے عظیم اسکواش پلئیر جہانگیر خان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا ’’لیجنڈز کے ساتھ ‘‘۔
With legends pic.twitter.com/NKL3fk1yOr
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 7, 2019
جواب میں ایمان مزاری نے فورا سے ایک پرانا قصہ دہراتے ہوئے گورنر سندھ پر واضح کرنا چاہا کہ آفریدی کو لیجنڈ کہنے سے قبل ایک بار سوچ لیں۔
اپنی ٹویٹ میں ایمان نے لکھا ’’شاہد آفریدی لیجنڈ نہیں بلکہ فخریہ طور پر عورتوں سے واضح نفرت کرنے والےانسان ہیں، جن میں اتنی شائستگی بھی نہیں کہ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے کوئی ایک مہربان لفظ کہہ دیں۔ (جب ان سے خواتین کرکٹ ٹیم کے بارے میں پوچھا گیا تو بولے پاکستانی خواتین بہت اچھا کھانا پکاتی ہیں) ‘‘ ۔
Shahid Afridi isnt a legend. He’s an open & proud misogynist, who didn’t have the decency to say one kind word abt our women’s cricket team (instead saying that Pakistani women cook really well when asked a question abt the women’s cricket team). Re-evaluate & re-orient please. https://t.co/2UwpZbRVGg
— ایمان زینب (@ImaanZHazir) April 7, 2019
آخر میں ایمان زینب نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی مشورہ دے ڈالا کہ وہ آفریدی کو لیجنڈ کہنے پر ذرا پھر سے غور فرما لیں۔
شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لینے کی وجہ دراصل ان کا ایک پرانا انٹرویو ہے جس میں میزبان نے ان سے پوچھاتھا کہ آپ کس حد تک اس بات کے حق میں ہیں کہ پشاور میں لڑکیوں کی کرکٹ ہونی چاہیے، ٹیمیں بننی چاہیئیں، دل کرتا ہے کہ ہماری خواتین کو بھی کھیلوں میں آگے آنا چاہیئے؟۔
جواب میں آفریدی کا کہنا تھا کہ یار ہماری خواتین کے ہاتھ میں ذائقہ بہت ہے، وہ کھانا بہت اچھابناتی ہیں۔ میزبان کی جانب سے سوال سے متعلق استفسار پر لالا بولے کہ تھینک یو، بس یہ جواب مل گیا نا آپ کو، وہ کھانا بہت اچھا بناتی ہیں۔
بعد ازاں شدید تنقید کا سامنا کرنے پر لالا کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کلپ کو غلط انداز میں پیش کیاگیا، وہ خواتین کی کرکٹ کے بہت بڑے حامی ہیں اور اگر آپ خواتین کرکٹرز سے پوچھیں تو وہ بتائیں گی کہ میں نے ان کیلئے اسپانسرز حاصل کرنے میں کتنی محنت کی۔
ایمان زینب کے اس ٹویٹ پر فی الحال آفریدی یا گورنر سندھ کی جانب سے تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن بوم بوم کے مداحوں کو ایمان کی یہ ٹویٹ بہت بری لگی اور وہ فورا سے یاد دلانے بیٹھ گئے کہ آفریدی واقعی عظیم ہیں۔
He is a legend and you are not. Keep burning.
— M Warraich (@Mwarraich1) April 7, 2019
For you he might be not. But he is for other 99.9 % of the cricket fans around the world.
— Saqib (@saqibjanjua1986) April 7, 2019
and then he apologised and went to women cricket team and offered them his help also..
always say the full thing
— M Noor Khan (@noorrovers) April 7, 2019
Love u lala…..u r legend…😍🧡💚
Who is iman zainab 🤔🤔🤔— Huzaifa Baig (@HuzaifaBaig16) April 7, 2019
اس سے قبل دسمبر 2017 میں ایمان مزاری نے تحریک لبیک کا دھرنا ختم کرانے میں کردار ادا کرنے اور گرفتار دھرنا شرکا کی رہائی پر ان میں پیسے تقسیم کرنے سے متعلق معاملے پر بیان جاری کرتے ہوئے نہایت سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔ ایمان مزاری کاکہنا تھا کہ اگر آپ کو تھوڑی سی بھی امید ہے کہ پاکستان ایک دن پروگریسو اور جمہوری ملک بن سکے گا جہاں لوگوں کی زندگی اور ان کے حقوق کو تحفظ ہو گا توآپ کو بولنا چاہیے، ڈرنے کا وقت ختم ہو گیا ۔
جواب میں شیریں مزاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایمان کے بیان سے متفق نہیں ہوں۔ پاک فوج کیخلاف بیان بیٹی کی اپنی رائے ہے، جس سے کوئی بھی اختلاف کرسکتا ہے۔ایمان بالغ ہے اور یہ اس کا اپنا نکتہ نظر ہے، ہمیں زندگی کے تجربات سے سیکھنا چاہیے۔