Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

مارٹن کوبلر نے جرمنی واپسی کیلئے شیروانی سلوالی

SAMAA | - Posted: Apr 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 4, 2019 | Last Updated: 2 years ago

جرمن سفیر مارٹن کوبلر اپنی مدت پوری کرنے کے بعد پاکستان سے جانے والے ہیں، انہوں نے اپنا سامان پیک کرنا شروع کردیا ساتھ ہی شیروانی بھی سلوالی۔

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے حقیقی معنوں میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کیا، انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے وطن عزیز کا خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھایا۔

ٹویٹر پر اپنے پیغامات کے ذریعے انہوں نے جہاں پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنائی وہیں غیر ملکیوں کو پاکستان آنے کی ترغیب بھی دی، کبھی وہ سائیکل، ویسپا اور فوکسی کار پر ٹرک آرٹ بنواتے نظر آئے تو کبھی پاکستانیوں کھانوں کی پروموشن کرتے۔

مارٹن کوبلر نے اپنی تازہ ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ گھر کا سامان پیک کرنے کیلئے انہوں نے کارٹن (گتے کے ڈبے) منگوالئے ہیں، ساتھ ہی سیاہ رنگ کی شیروانی بھی سلوالی ہے۔

مارٹن کوبلر نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرمنی واپس جاتے جاتے شیروانی بھی بنوالی، ایک نظر دیکھ کر بتائیں کہ یہ مجھ پر اچھی لگ رہی ہے؟، ساتھ ہی شیروانی بنانے والے ٹیلر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اپنی شیروانی میں بھی انہوں نے ٹرک آرٹ کی طرز پر خوبصورت رنگ برنگے بٹن لگوائے ہیں۔ بولے کہ سوچ رہا ہوں جب میں برلن میں یہ پہنوں گا تو لوگوں کا کیسا رد عمل ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube