ہوم   > Latest

وڈیو: ڈکیتی کے دوران دکان والا سوتا رہا

9 months ago

شاید چور کی قسمت کوئی زیادہ اچھی نہ تھی، جب ہی تو سنہری موقع ہاتھ لگنے کے باوجود اس کے ہاتھ صرف 7٫9 ڈالر ہی آسکے۔

انڈونیشیا میں ایک دکان دان اچانک اپنی دکان میں بیٹھا بیٹھا سو گیا۔

اسی دوران ایک گاہک کہیں یا چور دکان میں داخل ہوا۔ پہلے تو اسے اس بات کا انداز نہ ہوسکا کہ دکان دار کافی گہری نیند میں ہے، تاہم چیزوں کو پکڑ کر دیکھنے کے بعد اسے اس بات کا بخوبی انداز ہوگیا کہ دکان دار اس وقت خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہا ہے اور یہ ہی وہ سنہری موقع ہے کہ وہ دکان کی چیزوں اور غلے پر ہاتھ صاف کر سکتا ہے۔ چور نے کاونٹر پر رکھے پیسوں پر ہاتھ صاف کرنا چاہا مگر اسی دوران دراز نکالنے کے چکر میں ہاتھوں سے چھوٹ کر ایک دم زمین پر گر گئی، جس کی آواز سے دکان دار ہڑبڑا کر اٹھ گیا۔ اور چور دکان سے بھاگ گیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں