ہوم   > سوشل میڈیا میں

قہقہوں کے ساتھ ہماری خفیہ باتوں کوبرسوں بیت گئے

9 months ago

بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا اپنی چھوٹی بہن انعم مرزا سے بیحد محبت کرتی ہیں جس کا اظہار وہ اکثر سوشل سائٹس پرکرتی رہتی ہیں۔ انعم مرزا کی سالگرہ پر ثانیہ نے ان کے لیے انسٹا گرام پر ایک خوبصورت پیغام لکھا۔

انسٹا پر اپنی اورانعم کی ایک کھلکھلاتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ نے انعم کو اپنی بیٹی جیسی اور بہترین دوست قرار دیا۔

انہوں نے بہن کے ساتھ اپنی مضبوط کیمسٹری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 50 لوگوں کے درمیان قہقہوں کے ساتھ ہماری خفیہ باتوں کو برسوں بیت گئے، جب ہر کوئی سوچ رہا ہوتا ہے کہ ہم پاگل ہیں۔ میں خوش قمست ترین ہوں کہ تم میری بہن ہو۔

ثانیہ مرزا کی ’’بے بی ‘‘ کی شادی، تصاویر وائرل

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہونے کے باعث ثانیہ مرزا کو ان دنوں بھارت میں شدید تعصب پرستی کا سامنا ہے، پلواما حملے کے بعد انتہا پسندوں نے انہیں ریاست تلنگا کی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا۔

پلواما حملہ: تنقید کرنے والے بھارتی تعصب پرستوں کو ثانیہ مرزا کا منہ توڑ جواب

سوشل میڈیا پر بھی ثانیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کا انہوں نے بھرپور جواب دیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں