آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو انوکھا خراج تحسین

February 12, 2019

للٹل ٹی بی بینڈ کے گلوکار جوش مارٹن نے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

مائیکل جیکسن کے کلاسیک مون واکنگ ڈانس کو ہاتھوں سے ایسا ترتیب دیا کہ دیکھنے میں ہاتھ کی مشابہت ایک ایک آدمی جیسی لگی۔

جوش مارٹن نے سیدھے ہاتھ میں ایک دستانے کو ٹوپی بھی پہنائی اور آنجہانی گلوکار کے مشہور بلیک اینڈ وائٹ گانے کو گٹار کے تاروں پر ایسا چھیڑا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔