قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ ان دنوں پاکستان سپر لیگ کھیلنے لیے دبئی میں موجود ہیں جہاں بیٹے کی سالگرہ پر انہوں نے فیملی کے ساتھ خوب انجوائے کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حفیظ نے اہلیہ نازیہ حفیظ اور بچوں کے ہمرا دبئی کی کروز رائیڈ کے دوران کھینچی جانے والی تصاویر شیئر کیں ۔
پروفیسرکہلائے جانے والے محمد حفیظ دراصل بیٹے روحان کی سالگرہ کے موقع پر سیر کو نکلے تھے۔
Happy birthday 🥳 my Son ROSHAAN , Love u 💋 , Hop u enjoyed cruise 🚢 ride 😍 pic.twitter.com/6zbhTgDjAY
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) February 10, 2019
بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے حفیظ نے امید ظاہر کی کہ اسےیہ سیر خوب پسند آئی ہوگی۔