کراچی کی ’’ گندی سی بلڈنگ ‘‘سوشل میڈیا پر خوب وائرل

February 10, 2019

کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طلبا کی بنائی گئی ویڈیو ’’ گندی سی بلڈنگ ‘‘ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

شہرمیں گندگی کی صورتحال کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی جانے والی ویڈیو کی تحریر کے رائٹر اور سنگر مہدی مالوف کہتے ہیں کہ کچھ عرصہ پہلے جب وہ کراچی میں رہتے تھے تو انکی بلڈنگ کا یہی حال تھا۔

مہدی مالوف کا کہنا ہے کہ لوگوں کو صفائی کیلئے خود بھی اپنی رہائشی عمارتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔

ویڈیو کے ڈائریکٹر منیب بیگ کہتے ہیں انہیں اندازہ ہی نہیں تھا یونیورسٹی کا پراجیکٹ سوشل میڈیا پر اتنا وائرل ہوجائے گا۔

منیب بیگ کے مطابق کراچی کی زیادہ تر عمارتوں کا یہی حال ہے۔