Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

انیس خوبصورت سالوں کے لیے بہت شکریہ

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago

کامیاب شادی شدہ زندگی بلاشبہ ایک نعمت ہوتی ہے کیونکہ ایسے افراد جواپنے نجی معاملات میں خوش و خرم ہوں وہ کاروباری اور دیگر امور بھی بخوبی نمٹاتے ہیں۔ شاید اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ہر مرد کی کامیابی کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، کہیں وہ عورت ماں ہو تی ہے اور کہیں نصف بہتر۔

سابق قومی کرکٹر اور ہیڈ کوچ وقار یونس کا شمار بھی ان خوش نصیب افراد میں ہوتا ہے جنہیں زندگی کی شاہراہ پر سمجھدارہمسفر کا ساتھ نصیب ہوا۔ ان کی اہلیہ ڈاکٹر ہیں اور آسٹریلیا میں پریکٹس کرتی ہیں۔

اہلیہ کی اہم کامیابی پر وقار یونس کا پیار بھرا پیغام

وقار اورفریال کی شادی کو 19 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ ویڈنگ اینورسری پر بورے والا ایکسپریس نے ایک بار پھر فریال کے بہترین ہمسفر ہونے کا اعتراف کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وقار نے لکھا کہ ’’بہترین دوست سے لیکر روح کے ساتھی تک، 10 فروری میری زندگی کا اہم ترین دن۔ 19 خوبصورت سالوں کے لیے شکریہ۔ اس دنیا میں میری سب سے بہترین دوست‘‘۔

اس خوش وخرم جوڑے کی دوبیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube