ہوم   > Latest

عمران خان کے وسیم اکرم کے ساتھ بیٹھ کر کیسا لگا؟

7 months ago

پاکستان کرکٹ کے طویل قامت بالر محمد عرفان کی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ دوران پرواز اتفاقیہ ملاقات ہوئی ، کرکٹر نے تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں تو دلچسپ تبصروں کی لائن لگ گئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر محمد عرفان نےدو تصاویر شیئر کیں اور اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ پی ایس ایل ٹی 20 کیلئے جاتے ہوئے میری وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کی فیملی سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ وزیراعلیٰ سے تعلیم ، صحت اور پنجاب کے ترقیاتی پروگراموں خصوصا جنوبی پنجاب سے متعلق بہت اچھی بات چیت ہوئی‘‘۔

عرفان نے ملک و قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’’اللہ پاکستان اور پاکستانیوں کو سارے جہاں میں ترقی دے، آمین ‘‘۔

محمد عرفان کی ٹویٹ پر کرکٹ کے شائقین کی سیاسی حس بھی پھڑک اٹھی، دلچسپ تبصروں کے ساتھ ساتھ سیاسی طنز بھی کیے گئے۔

ایک صارف نے پوچھا عمران خان کے وسیم اکرم کے ساتھ بیٹھ کر کیسا لگا؟

 

وزیراعلیٰ کے تاثرات سے انہیں لگتا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں ’’ کھڑکی والی سیٹ میں نے لینی ہے ، مجھے نہیں پتہ‘‘۔

ایک صارف نے وائرل ہونے والی ویڈیو کا حوالہ دیکر پوچھا ’’یہ وہی ہیں نا جو آج کل شہباز شریف ہیں؟ ‘‘۔

ویڈیو میں جنوبی پنجاب کی ایک معمر خاتون سے عثمان بزدار کا تعارف یہ کہہ کر کروایا گیا تھا کہ یہ بڑے وزیر ہیں جیسے شہباز شریف ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو سیاست کا وسیم اکرم قرار دینا کسی کو بھولتا نہیں، انہوں نے تبصرہ کیا ’’پاکستان کے 2 بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بالر ایک ساتھ ‘‘۔

 

 

محمد عرفان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ وسیم اکرم سے بالنگ  ٹپس لیں یا نہیں؟

 

ایک صارف نے تو وزیراعلیٰ کو کبھی کبھار ہنس لینے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

 

 

حال ہی میں اپنے لمبے قد کے باعث اکانومی کلاس کی نشست پر پورا نہ آنے والے عرفان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ اس بار مسئلہ تو نہیں ہوا؟

ویڈیو دیکھیے: محمد عرفان لمبے قد کے باعث مشکل میں پڑ گئے

وزیراعلیٰ کے بزنس کلاس میں سفر کرنے پر طنز بھی کیا گیا۔

عثمان بزدار گزشتہ روز ادائیگی عمرہ کیلئے روانہ ہوئے تھے ، وہ سعودی عرب میں 7 روز تک قیام کریں گے۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
سیالکوٹ: اسکول کی خستہ عمارت، طلبہ کی زندگیاں خطرے میں