کیا آپ محمد صالح جیسی کک مار سکتے ہیں؟

February 9, 2019

مصری فٹ بال اسٹار اور انگلش فٹبال کلب لیور پول سے تعلق رکھنے والے محمد صالح کی نئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔

محمد صالح کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کتنی مہارت سے گاڑی کے ٹائر پر رکھے ایک ٹین کے ڈبے کو کک مار کر فٹبال سے نشانہ بناتے ہیں۔

محمد صالح کی فٹ بال کک صرف گراؤنڈ میں ہی نہیں بلکہ یہاں بھی کمال دکھا گئی اور گیند عین نشانے پر لگی۔