ہوم   > Latest

بیٹے کی سالگرہ پرشنیرا کے پیغام نے سب کو گرویدہ بنالیا

10 months ago

سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیرا اکرم دونوں ہی سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹو نظر آتے ہیں، دونوں کی جوڑی آئیڈیل کہلاتی ہے۔ گو وسیم اکرم کی شنیرا سے دوسری شادی ہے لیکن شنیرا اکرم نے ایک اچھی بیوی ہونے کے ساتھ ساتھ خود کو وسیم کے بیٹوں کی بہترین ماں بھی ثابت کردیا۔

شنیرا نے وسیم اکرم کے چھوٹے صاحبزادے اکبر کی 18ویں سالگرہ پر اسے بہت ہی خوبصورت انداز میں مبارکباد دی اور بطور ماں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

سوئٹزرلینڈ میں وسیم اکرم اور شنیرا کی خوبصورت تصاویر وائرل

انسٹاگرام پر شنیرا نے خوشگوار موڈ میں اپنی اور اکبر کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’’آج میرا خوبصورت بیٹا 18 سال کا ہوگیا، اس دن کے انتظار میں ہم بہت دنوں سے پرجوش تھے۔ تم مجھے ملنے والی بہترین چیزوں میں سے ایک ہو اکبر، اور جب سے میں تم سے ملی ہوں میری زندگی بدل گئی ۔ مجھے امید ہے کہ میں ایک اچھی ماں ثابت ہوئی ہوں اور میں تم سے وعدہ کرتی ہوں کہ ہرطرح کے حالات میں تمہارا ساتھ دوں گی۔ میں پورے دل کے ساتھ تم سے پیار کرتی ہوں‘‘۔

شنیرا کے اس پیغام کو سوشل میڈیا نے خوب سراہا اوران کے لئے تعریفی کلمات کہے۔

 

وسیم اکرم کی ایک ٹویٹ پر شنیرا مشرقی بیوی بن گئیں

وسیم اکرم نے اور شنیرا کی شادی اگست 2013 میں ہوئی تھی، دونوں کی ایک 4 سالہ بیٹی عائلہ ہے جبکہ وسیم کی پہلی اہلیہ ہما کے بطن سے ان کے 2 بیٹے تیمور اور اکبر ہیں۔ ہما اکرم مختصرعلالت کے بعد سال 2009 میں انتقال کرگئی تھیں۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں