ہوم   > Latest

ویڈیو دیکھیں: ترکی ایئرپورٹ پر بگولے کی تباہی

11 months ago

ترکی کے ایئر پورٹ پر ہوا کے بگولے نے اچانک انٹری دے کر سب کو پریشان کر دیا۔ ہوا کے تیز جھڑکوں سے 12 افراد زخمی، جب کہ کئی بسیں بھی الٹ گئیں۔

ایئرپورٹ پر موجود افراد موسم کے خطرناک تیور دیکھ کر خوف زدہ ہوگئے۔ بادلوں کی اچانک کروٹ اور تیز ہواوں کے ساتھ کئی فٹ کی بلندی تک جاتے طوفانی بگولے نے خوف ناک شکل اختیار کرلی۔

انتالیا میں سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے ساتھ پانچ طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی۔ ہوا کے تیز بگولوں سے ایئرپورٹ کے رن وے پر کھڑے طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں