عاطف اسلم کا نیا گانا سپر ہٹ،ڈھائی لاکھ سےزائد افراد نے دیکھ لیا

January 11, 2019

بھارتی فلم "ہم چار" کیلئے گایا گیا پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے نے دھوم مچادی۔ انٹرنیٹ پر گانا سننے والوں کی تعداد مختصر وقت میں ہی ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

فلم "ہم چار" کے اس گانے "اولیا" کو صوفیانہ طرز دی گئی ہے۔ گانے کی شاعری شبیر احمد نے کی ہے، جب کہ موسیقی وپن پتوا نے ترتیب دی ہے۔

گانے کی ویڈیو  بعد میں ریلیز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عاطف اسلم واحد پاکستانی گلوکار ہیں، جو بھارتی فلموں کیلئے سب سے زیادہ گیت گارہے ہیں۔