چیف جسٹس اور اداکارہ ریما کی یہ تصویر کس موقع پرکھینچی گئی ؟

January 11, 2019

سوشل میڈیا پر ان دنوں چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ اداکارہ ریما کی تصویر کافی گردش کر رہی ہے، چند روز پہلے ہی چیف جسٹس کے بیٹے کی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا تو کہا جا رہا ہے کہ یہ تصویر اسی موقع پر کھینچی گئی لیکن ایسا نہیں ہے۔

اداکارہ ریما نے انسٹا پر اسی تقریب کی دیگر تصاویر بھی شیئر کی ہیں جو دراصل بیرسٹرظفراللہ کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر کھینچی گئی ہیں۔

چیف جسٹس کے ہمرا ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔

ریما کے ساتھ دیگر تصاویر میں عائشہ ثنا، ماڈل نتاشاحسین سمیت کئی معروف شخصیات کو دیکھا جاسکتا ہے۔