بھارتی اداکارہ نے سرجری کراکے چہرہ بگاڑ لیا، مداحوں کی تنقید

January 10, 2019

بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ سارہ خان نے چہرے کی سرجری کرالی تاہم انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی ٹی وی سے شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ سارہ خان نے ہونٹوں کی سرجری کراکے اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی۔

ٹی وی ڈرامے بدائی میں معصوم سی لڑکی کے کردار نے سارہ خان کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا، انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ہونٹوں کی سرجری کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے ان کا خاصہ مذاق اڑایا ہے۔

انسٹاگرام اور ٹویٹر پر جاری تصویر پر لوگوں نے پسندیدگی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے تاہم زیادہ تر مداحوں نے ان کے نئے انداز کو پسند نہیں کیا۔

سارہ خان متنازع سوشل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے متعلق بھی خبروں میں ہیں۔ ان کی سرجری پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ سرجری خراب ہوگئی ہے؟ جبکہ دوسرے کا کہنا تھا کہ میں آپ کا مداح ہو مگر آپ کا نیا لگ بالکل بھی اچھا نیں ہے۔