بالی ووڈ سپر اسٹارز کی بھارتی وزیراعظم کے ساتھ سیلفی وائرل

January 10, 2019

بالی ووڈ سپر اسٹارز کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ سیلفی وائرل ہوگئی ہے ۔

بالی ووڈ اسٹارز نے فلمی انڈسٹری کے مختلف مسائل کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔

 

ملاقات کے بعد بولی وڈ اسٹارز نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی بنوائی ، یہ تصویر معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

تصویر میں عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور، رنویر سنگھ ، کرن جوہر، روہیت شیٹھی، سدھارتھ ملہوترا ، ورون دھون سمیت دیگر اسٹارز کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔