Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > Latest

ویڈیو:محبوبہ کو دوران پرواز شادی کی پیشکش پرسب حیران رہ گئے

SAMAA | - Posted: Jan 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago

اطالوی نوجوان نے اپنی محبوبہ کو دوران پرواز درجنوں مسافروں کے سامنے شادی کی پیشکش کرڈالی۔ ایمریٹس کی فلائٹ اپنے مخصوص انداز میں منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ فلائٹ میں موجود ایک مسافر اچانک محبت سے سرشار ہو کر اٹھا اور اپنی محبوبہ جو فلائٹ اسٹیورڈ بھی تھی اسے سب کے سامنے شادی...

اطالوی نوجوان نے اپنی محبوبہ کو دوران پرواز درجنوں مسافروں کے سامنے شادی کی پیشکش کرڈالی۔

ایمریٹس کی فلائٹ اپنے مخصوص انداز میں منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ فلائٹ میں موجود ایک مسافر اچانک محبت سے سرشار ہو کر اٹھا اور اپنی محبوبہ جو فلائٹ اسٹیورڈ بھی تھی اسے سب کے سامنے شادی کی پیشکش کرکے حیران کردیا۔

اس تمام پلاننگ کیلئے اسٹیفینو نے کچھ دیگر فلائٹ اسٹیورڈ اور مسافروں کی مدد بھی حاصل کی، جس کے بعد اٹلی سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے اپنی محبوبہ ویٹوریا کو دوران پرواز درجنوں مسافروں کے سامنے شادی کی پیشکش کرڈالی۔

محبوبہ اس وقت دوران پرواز ایئرلائن میں اسٹیورڈ کے فرائض انجام دے رہی تھی۔ نوجوان نے دوران پرواز عملے کے ساتھ مل کر سرپرائز دیا، جس پر اُس کی محبوبہ حیران رہ گئی اور پھر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ ہاں کردی۔

ایمراتی ایئرلائن کی جانب سے دونوں کو نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ ان کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube