امریکی خاتون پاکستانی نوجوان سے شادی کیلئے ہری پورچلی آئی

April 15, 2018

رپورٹر:عاطف قیوم

عشق سرحدوں کا محتاج نہیں ہوتا،اسی لیے ایک امریکی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر یہاں چلی آئی۔

امریکہ کی رہاشی میری کتھلین کی پھرہالہ ہری پور کے رہائشی عدیل اعوان سے ایک سال قبل فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جوآہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہوگئی۔

بالاخر میری سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد دونوں نے فیملی کی رضامندی سے شادی کرلی۔

عدیل نے سما کو بتایا کہ فیس بک پرتصویردیکھ کرفرینڈ ریکویسٹ بھیجی تھی ،جوقبول کرلی گئی اوربعد میں یہی دوستی محبت میں بدل گئی۔ میں مریم سے شادی کر کے بہت خوش ہوں۔

میری کیتھلین سے مریم کا سفرطے کرنے والی دلہن کے مطابق پاکستان بہت اچھا ملک ہے اور میں یہاں آکر بہت خوش ہوں۔