شام پر امریکی آبدوز سے داغے گئے میزائلز کی ویڈیو جاری

Samaa Web Desk
April 15, 2018

170407-N-JI086-301

واشنگٹن : امریکی وزارت دفاع نے شام پر آبدوز سے داغے گئے میزائل اور حملے میں استعمال بی ون بمبار طیارے کی ویڈیو جاری کردی۔ شام پر حملے کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا۔

امریکی وزارت دفاع نے شام پر داغے گئے میزائل کی ویڈیو جاری کردی۔ ٹام ہاک میزائل آبدوز سے داغا گیا۔ امریکا نے شام پر حملے کے لیے استعمال ہونے والے بی ون بمبار طیارے کی اڑان بھرنے سے چند منٹ پہلے کی ویڈیو بھی جاری کی۔

اُدھر شام پر امریکی حملے کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شام میں جنگ نہیں امن قائم کرنا چاہیے۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.