ہوم   > سوشل میڈیا میں

والدین کی شادی کی سالگرہ پر مریم نواز کا ٹوئٹ

2 years ago

لاہور : مریم نواز شریف کی جانب سے والدین کی 47ویں شادی کی سالگرہ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ اور والد دونوں دور ہوں یا قریب مگر دل دونوں کے ساتھ ہی ڈھڑکتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماشا اللہ والدین نے ایک ساتھ زندگی کی 47 بہاریں دیکھ لی ہیں،خوشی ہو یا غم، بیمار ہوں یا صحت مند، ہم دور ہوں یا قریب مگر دو دل اور ایک جان ہیں۔

 

 

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میری والدہ بستر پر کیک کاٹ رہی ہیں اور انہوں نے یہ تصویر شادی کی سالگرہ کے موقع پر بھیجی ہے اور انشا اللہ ہم بہت جلد ساتھ ہونگے۔


یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز شریف کی جانب سے کچھ روز قبل نیب عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن جانا چاہتے ہیں، تاہم عدالت کی جانب سے شریف خاندان کی استثنیٰ دینے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں