Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > سوشل میڈیا میں

ہالی ووڈ کی بدتمیز اداکارہ کون؟

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2018 | Last Updated: 3 years ago

لندن / لاس اینجلس : معروف ہالی ووڈ اداکارہ کو بدتمیز اور غیر مہذب اداکارہ کا لقب مل گیا۔ برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ (بافٹا) کی تقریب کے دوران جینفر لارنس نے میزبان کے تعارف کو غلط معنوں میں لیتے ہوئے طنزیہ گفت گو کر ڈالی، جس پر سوشل میڈیا میں خاتون اداکارہ کے خلاف محاذ...

لندن / لاس اینجلس : معروف ہالی ووڈ اداکارہ کو بدتمیز اور غیر مہذب اداکارہ کا لقب مل گیا۔ برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ (بافٹا) کی تقریب کے دوران جینفر لارنس نے میزبان کے تعارف کو غلط معنوں میں لیتے ہوئے طنزیہ گفت گو کر ڈالی، جس پر سوشل میڈیا میں خاتون اداکارہ کے خلاف محاذ کھل گیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ میں جاری خبروں کے مطابق معروف ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر لارنس کو غیر مہذب کا لقب دے دیا گیا ہے۔

برطانوی اکیڈمی فلم اور ٹیلی ویژن آرٹس کی جانب سے منعقد کردہ 71 ویں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ (بافٹا)کی میزبان جوانا لیملی پر طنز کے بعد ہولی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس کو غیر مہذب کا لقب دے دیا گیا۔

جوانا نے اسٹیفن فیری کے بعد پہلی بار اس تقریب کی میزبانی کی،نے جینیفر لارنس کو سیارہ کی سب سے مقبول اداکارہ کہہ کر تعارف کرایا جس پر جینفر لارنس نے کہا کہ یہ کافی زیادہ ہوگیا۔

تقریب کا آغاز کرتے ہوئے 71 سالہ اداکارہ نے کہا کہ سیارے کی سب سے معروف اداکارہ سے شام کا آغاز کرنے سے بہتر کیا بات ہوگی، یہ ہیں شاندار جینفر لارنس، جس کے بعد اداکارہ اسٹیج پر آئیں۔

پوڈیم پر جانے کے بعد اداکارہ نے جوانا کی جانب مڑنے اور ہنسنےسے پہلے ایوراڈ اسٹینڈ پر رکھا اور حاضرین کو ’ہائے‘ کہا، پھر جینیفر کا کہنا تھا کہ "یہ تھواڑ زیادہ ہوگیا ہے"، "لیکن جوانا آپ کا شکریہ"۔ جس پر لوگ ہقا بقا رہ گئے۔

دیکھنے والوں نے فوری طور پر اس عجیب تبادلہ خیال کا نوٹس لیا اور فوری ٹوئٹر پر اسٹار کے بیان پر تبصرے شروع ہوگئے۔ ایک شخص کا لکھنا تھا کہ جینفر لارنس یہ کافی غیر مہذب اور بلکہ ناشکر گزاری تھی۔

 

 

 

 

ایک اور نے لکھا کہ سوئیٹی تم جوانا کو مت بتاؤ کیا زیادہ ہے۔ تیسرے ناظر نے کہا کہ جینفر لارنس کا جواب کافی ناخوشگوار تھا ،وہ صرف شکریہ کہہ کر بھی بات ختم کرسکتی تھیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube