ہوم   > سوشل میڈیا میں

انور مقصود کا سیاستدانوں پر تنقید سے اظہار لاتعلقی

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2018 | Last Updated: 2 years ago

کراچی : معروف ادیب و دانشور انوار مقصود نے سوشل میڈیا پر سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی پوسٹ سے اظہار لاتعلقی کردیا، کہتے ہیں سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں۔ معروف ادیب، دانشور اور مزاح نگار انور مقصود نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان...

کراچی : معروف ادیب و دانشور انوار مقصود نے سوشل میڈیا پر سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی پوسٹ سے اظہار لاتعلقی کردیا، کہتے ہیں سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

معروف ادیب، دانشور اور مزاح نگار انور مقصود نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں، میرا سوشل میڈیا پر سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے متعلق پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ میرے نام سے کئی لوگ سیاستدانوں سے متعلق پوسٹ کررہے ہیں، آج بھی عمران خان سے متعلق ایک پوسٹ کی گئی، انہوں نے واضح کیا کہ میرے پاس نہ ہی لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ ہے، نہ اینڈرائیڈ موبائل، میں 50 سال سے انڈسٹری میں ہوں کبھی کسی سیاستدان کیلئے غلط لفظ استعمال نہیں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ان تمام بڑے لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جنہیں میرے نام سے کئی گئی جعلی پوسٹ کے ذریعے پریشان کیا گیا، 4 سے 5 افراد ایی پوسٹ کررہے ہیں، ان سے بھی گذارش ہے کہ ایسا نہ کریں یہ غلط بات ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube