بی بی سی سمیت عالمی میڈیا پر سماء کی اينکر کرن ناز کے چرچے

Samaa Web Desk
January 12, 2018

کراچی : مظلوم زینب کے لیے سما کی پکار پوری دنیا میں سن لی گئی ، عالمی نشریاتی اداروں نے سماء کی اینکر کرن ناز کے انٹرویو شروع کردیے۔

سماء نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، سماء کی اینکر کرن ناز مظلوم کی پکار بن گئیں، بیٹی کے ساتھ شو نے پتھر دل پگھلا دیے، سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بن گئی۔

سماء انصاف کی آواز کا استعارہ بن گیا، زینب کے لیے سما کی آواز آسٹریلیا سے امریکا تک ایشیا سے افریقہ تک ہر انسان کی آواز بن گئی۔

بی بی سی ورلڈ نے مظلوم زینب کے حوالے سے سما کی اینکر کا انٹرویو کیا جس میں سماء کی اینکر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں نے زینب کی خبر پڑھی تو میں نے سوچا کہ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کیلئے بیٹی کے ساتھ آؤں ۔ اُن تمام لوگوں کے سامنے جو ہمیں تحفظ فراہم کرسکتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر رہے۔ تو یہ ایک طریقہ تھا سب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کا جو میرے خیال سے کارگر ثابت ہوا۔

بھارتی اخبارات میں سماء کے پروگرام کی شہ سرخیاں لگیں ، این ڈی ٹی وی نے بھی کرن ناز کو لائیو لیا جبکہ ہندوستان ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا، انڈین ایکسپریس، نیوز الیون، نیوزایٹین، کون سا میڈیا ہاؤس تھا، جس نے سما کی آواز سے آواز نہ ملائی ہو، غیر ملکی میڈیا نے سما ٹی وی کو پاکستان کی آواز کہنا شروع کردیا۔ سماء