سماء بنا مظلوم زینب کی آواز، کرن ناز کا شو لاکھوں افراد نے دیکھا

Samaa Web Desk
January 11, 2018

کراچی : مظلوم زینب کی پُکار، سماء کی اینکر کرن ناز کا اپنی بیٹی کے ساتھ شو سرحد پار بھی  سراہا گیا، سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے، سماء دنیا بھر میں مظلوم زینب کی آواز بن گیا۔

سماء کا پروگرام ننھی زینب کیلئے بنا انصاف کی آواز، اینکر کرن ناز کی بیٹی کے ساتھ باتوں نے حساس دِلوں کو رُلا دیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے پروگرام کو 10 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔

کرن ناز کا پروگرام پتھروں کو بھی موم کر گیا، بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا، نیوز الیون، نیوز 18 نے بھی سُرخیاں لگائیں۔

بین الاقوامی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی جانب سے بھی پذیرائی، سینئر بھارتی صحافی نے بھی اعتراف کیا کہ آپ ہم سے بہتر ہیں۔

پاکستان اور پاکستان سے باہر سوشل میڈیا صارفین نے بھی کہا کہ سماء کا پروگرام دِلوں کو چھُوگیا۔ سماء ہر ظلم کیخلاف مستقبل میں بھی ضمیروں کو جھنجھوڑتا رہے گا۔ سماء