شاہد آفریدی کا بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل

December 7, 2017

کراچی: پاکستان کے کھلاڑی شاہد آفریدی اور بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے ایک ساتھ اشتہار میں کام کیا ہے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر حال ہی میں ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ انتظامیہ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے بہت پسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے اس ویڈیو میں شاہد آفریدی بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کے ہمراہ جلوہ گر ہوئے ہیں۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زرین خان ایک سرخ رنگ کی سپورٹس کار کو ڈرائیو کر رہی ہیں، اسی لمحے ان کے قریب سے ہیلمٹ پہنے ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار ان سے آگے نکل جاتا ہے۔ بعد ازاں دونوں کا سامنا ایک گیس اسٹیشن پر ہوتا ہے، جہاں اس شخص کو دیکھ کر زرین خان کہتی ہیں کہ اوئے مسٹر! بہت جلدی میں ہو کیا؟ جس پر وہ شخص کہتا ہے، زرین خان پختون کو سپورٹ کرتی ہو؟ اس کے جواب میں زرین خان کہتی ہیں کہ ہاں! انہیں پختون ہونے پر فخر ہے۔

اکتوبر میں دبئی میں ٹی 10 کرکٹ میلے کی فرنچائز ٹیموں کی لانچنگ تقریب کے دوران انہوں نے شاہد آفریدی کے لیے سب کے سامنے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شروع سے ہی شاہد آفریدی کی بہت بڑی مداح ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پختون فرنچائز کو سپورٹ کررہی ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.