زرداری کا ڈانس، سوشل میڈیا سے ايوانوں تک

December 7, 2017

کراچی : پیپلزپارٹی کے جلسے میں آصف زرداری کا ڈانس سوشل میڈیا سے اعلیٰ ایوانوں تک دن بھر موضوع بحث بنا رہا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے راجہ جاوید اخلاص نے زرداری کی نقل کرکے بھی دکھائی۔

سما پر سابق صدر زرداری کے پیپلز پارٹی جلسے میں ڈانس کی ویڈیو کیا چلی سوشل میڈیا پر ہر طرف تذکرے ہونے لگے، آصف زرداری کے ڈانس کی پیروڈی بھی بنائی گئی۔

زرداری صاحب کیا پی رہے تھے اس پر بھی طرح طرح کے تبصرے کیے گئے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا تو یہاں بھی سب کے ذہنوں میں جلسہ تھا۔

مسلم لیگ ن کے راجہ جاوید اخلاص نے آصف زرداری کے انداز میں ناچ کر بھی دکھایا، پی ٹی آئی کے عارف علوی صاحب نے کہا جلسہ جیالوں کا تھا، مگر کامیاب تحریک انصاف کی وجہ سے ہوا۔

خورشید شاہ نے نہلے پہ دہلا مارا کہا جلسے میں شرکت کرکے متوالے اور کھلاڑی شاید تھک گئے ہیں، اسی لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اکثر اراکین غیرحاضر ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.