لندن میئر صادق خان بھارت کے بعد لاہور پہنچ گئے

December 6, 2017

لاہور : لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان واہگہ کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں، پاکستان آمد پر صادق خان لاہور اور اسلام آباد سمیت صوبہ سندھ اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے پاکستانی نژاد میئر صادق خان تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، صادق خان بذریعہ واہگہ بارڈڑ بھارت سے لاہور آئے۔ واہگہ بارڈر پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور دیگر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

90531247

لندن کے میئر پاکستانی نژاد صادق خان اپنے پہلے پاک، بھارت مشترکا دورے کے آغاز پر تین دسمبر کو بھارتی شہر ممبئی پہنچے تھے، صادق خان کے لندن از اوپن کی تھیم سے شروع کیے گئے جنوبی ایشیائی کے پہلے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے ساتھ ثقافتی اور کاروباری تعاون بڑھانا ہے۔

 

 

 

پاکستان آمد پر میئر لندن وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں دو طرفہ ملکی تعاون بڑھانے سمیت دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

 

لندن میئر کے اعزاز میں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ثقافتی شو اور عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اپنے دورے کے دوران صادق خان لاہور کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے۔

 

 

 

پاکستان آمد سے قبل صادق خان نے ممبئی میں بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی جانب سے دی گئی پرتعیش پارٹی میں شرکت کی۔ تقریب میں بھارت کے نامی گرامی شخصیات نے شرکت کی، جس میں بولی ووڈ کے ستاروں کے علاوہ دیگر کاروبارہ حضرات، سیاسی رہنما اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔

میئر لندن کے اعزاز میں دی گئی پارٹی کی میزبانی فلم ساز کرن جوہر سمیت دیگر ستاروں نے کی، جب کہ اس میں بگ بی امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، قطرینہ کیف، عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، سری دیوی اور سچن ٹنڈولکر سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

میئر لندن نے نہ صرف پر تعیش پارٹی کو انجوائے کیا بلکہ انہوں نے ممبئی میں موجود مانی بھون گاندھی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔ میئر لندن نے اپنے دورے سے متعلق میڈیا، مداحوں اور لوگوں کو باخبر رکھنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس کا سہارا لیا، اور اپنی تصاویر شیئر کرتے رہے۔

لندن از اوپن کی تھیم سے شروع کیے گئے میئر لندن کے اپنے پہلے جنوبی ایشیائی دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے ساتھ ثقافتی و کاروباری تعاون بڑھانا ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.