آنجہانی بھارتی اداکار ششی کپور کو خراج عقیدت

December 5, 2017

کراچی : فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات نے بھارت کے مایہ ناز اور خوبرو اداکار آنجہانی ششی کپور کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

گزشتہ روز ششی کپور کے انتقال کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد پاکستان میں موجود ان کے مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا، اپنے ٹویٹر پیغامات میں ہمایوں سعید، سلمان احمد، علی ظفر، واسع چوہدری، دیپک پروانی اور شفقت امانت علی نے ماضی کے معروف اور خوبرو اداکار ششی کپور کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

معروف فلم اسٹار ہمایوں سعید نے ششی کپور کو خوبرو اور بہترین اداکار قرار دیا۔

نوجوان گلوکار شفقت امانت علی نے بھی ششی کپور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی فمل کے سین پر مبنی ایک ویڈیو ٹویٹر پر اپ لوڈ کی۔

بھارتی فلموں میں کام کرنے والے پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کا کہنا ششی کپور کی مسحور کن مسکراہٹ ہمیشہ یاد رہے گی۔

شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ششی کپور کو یاد کرتے ہوئے ان کی فلموں کے رومانٹک گانوں کی ایک فہرست ری شیئر کی ہے۔

مشہور و معروف گلوکار سلمان احمد نے بانی پاکستان کی زندگی پر مبنی فلم جناح کی شوٹنگ کے دوران ششی کپور سے ملاقات کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک نرم دل انسان اور بہترین اداکار تھے۔

فیشن انڈسٹری سے وابستہ معروف نام دیپک پروانی نے بھی ششی کپور کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

فلم اسٹار واسع چوہدری نے بھی ششی کپور کے انتقال کی خبر کو انتہائی دکھی دل کے ساتھ اپنے مداحوں سے شیئر کیا۔

واضح رہے کہ ماضی کے معروف اور خوبرو اداکار ششی کپور کا 4 دسمبر کو 79 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، ان کی مشہور فلموں میں دیوار، نمک حرام شامل ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.