واٹس ایپ پر مذاق کرنے والوں۔۔!! ہوشیار باش

December 5, 2017

کویت سٹی : اگر آپ کویت میں نہیں رہتے اور واٹس ایپ پر بات بات پر مذاق اور الٹے جملے استعمال کرتے ہیں تو پھر پریشانی کی کوئی بات نہیں، ہاں اگر آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے، جو کویت میں رہائش پذیر ہیں اور بات بات پر موبائل ایپ واٹس ایپ پر مذاق کرتے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں، اس سے پہلے کے آپ کے بھیجے گئے میسج کو کوئی عدالت لے جائیں اور آپ کو بھاری بھر کم جرمانہ ادا کرنا پڑے۔

کویتی شہر میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، جہاں تضحیک آمیز پیغام بھیجنے والی خاتون پر تین ہزار دینار (یعنی دس ہزار ڈالر) کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

مقامی خبر رساں سائٹ ال رادر کے مطابق خاتون کو جب دس ہزار ڈالر جرمانے کا نوٹس ملا تو وہ سکتے میں آگئی۔

خاتون پر جرمانہ عائد کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ خاتون نے میسج میں اسے لکھا تھا کہ "تمہیں کوئی لحاظ شرم نہیں اور تمارے باپ ماں تمہاری بہترین تربیت کرنے میں ناکام رہے ہیں"، جس کے بعد متعلقہ شخص نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا اور خاتون کے اس میسج کو لے کر سائبر کرائم بیورو کے دفتر پہنچ گیا۔

 

واقعہ کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب اس پر ردعمل کا اظہار کیا گیا، کچھ لوگوں کی جانب سے خاتون کی حمایت تو کچھ لوگوں نے لڑکے کا ساتھ دیا۔

 

 

کچھ افراد نے اس پر حیرت کا اظہار کیا۔

بعض افراد کی جانب سے اس جرمانے کا مذاق بھی اڑایا گیا۔

 

کچھ لوگوں نے واقعہ سامنے آنے پر خود اپنے خلاف استعمال ہونے والے تضیحک آمیز پیغامات پر عدالت جانے کا اشارہ بھی دیا۔

 

کچھ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا  کہیں یہ جرمانہ روایت نہ بن جائے۔

اس سے قبل

واضح رہے کہ کویت میں سوشل میڈیا پر کسی کی بے عزتی کرنے اور توہین آمیز مواد شیئر کرنے کو سنجیدہ نوعیت کے جرائم سمجھ کر سخت سزاؤں کے ساتھ بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز


 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.