Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > سوشل میڈیا میں

عظیم کرکٹریونس خان 40 سال کے ہوگئے

SAMAA | - Posted: Nov 29, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 29, 2017 | Last Updated: 3 years ago

مردان : مرد بحران کا خطاب پانے والے عظیم کرکٹر یونس خان آج اپنی چالیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے عظیم بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان آج اپنی چالیس ویں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔ کرکٹر یونس خان29نومبر 1977 کو صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں پیدا ہوئے۔

یونس خان نے 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان رہے۔ وہ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے والے بیٹسمین ہیں۔

 

 

 

حنیف محمد اور انضمام الحق کے بعد یونس تیسرے کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹرپل سنچری اسکور کی۔

یونس خان نے ون ڈے انٹر نیشنل کیرئیر کا آغاز فروری 2000ء میں کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے کیا۔ یونس خان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور313رنز ہیں۔

 

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر اپنے عظیم بیٹسمین کو مداحوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube