Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > سوشل میڈیا میں

ارادھیہ کی سالگرہ؛ابھیشک اورشاہ رخ کو بچپن یاد آگیا

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2017 | Last Updated: 3 years ago

گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی پوتی کی سالگرہ خاصی دھوم دھام سے منائی گئی۔ اداکار ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی اکلوتی بیٹی ارادھیہ کی چھٹی سالگرہ پر فلم انڈسٹری کے بہت سے دوستوں کو مدعو کررکھا تھا۔ خوشی کے موقع پرعرصے بعد بچن فیملی...

گزشتہ دنوں بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی پوتی کی سالگرہ خاصی دھوم دھام سے منائی گئی۔ اداکار ابھیشک بچن اور ان کی اہلیہ اداکارہ ایشوریہ رائے نے اپنی اکلوتی بیٹی ارادھیہ کی چھٹی سالگرہ پر فلم انڈسٹری کے بہت سے دوستوں کو مدعو کررکھا تھا۔

خوشی کے موقع پرعرصے بعد بچن فیملی کی ایک ساتھ تصاویر دیکھنے کو ملیں۔ تقریب کی خاص بات بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کی شرکت تھی۔ شاہ رخ نے چھوٹے بیٹے ابراہم کے ساتھ خوب انجوائے کیا۔ ابھیشک اور شاہ رخ بچوں کے ساتھ بچہ بنے جھولے بھی جھولتے رہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربگ بی نے جونیئر شاہ رخ کہتے ہوئے ابراہم تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ اسے بڈھی کے بال دلا رہے ہیں۔

جواب میں شاہ رخ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ابراہم سمجھتا ہے آپ میرے پاپا ہیں، جب وہ ہمیں ٹی وی پر ایک ساتھ دیکھتا ہے۔

سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائر ہو رہی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube