ثانیہ کی سالگرہ پر شعیب کا پیار بھرا ٹوئٹ

November 15, 2017

دبئی : پاکستان کی بہو اور شعیب ملک کے دل کی رانی ثانیہ مرزا آج اپنی اکتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر شعیب ملک کی جانب سے ثانیہ کیلئے محبت بھری ٹوئٹ بھی سوشل میڈیا پر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹڑ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا آج اپنی 31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک کی جانب سے خوبصورت اور محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی اہلیہ کو دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں شعیب کا کہنا تھا کہ "خوبصورت بیوی کو جادو بھری سالگرہ مبارک ہو، مسینگ یو"۔

ثانیہ مرزا 15نومبر 1986ء کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 2003ء میں 17 سال کی عمر میں بطور ٹینس پلیئر پروفیشنل کیرئیر میں قدم رکھا۔

ثانیہ کے والد عمران مرزا اور خاندان کے دیگر افراد نے ثانیہ کو ٹینس کی ابتدائی تربیت دی۔ ثانیہ نے2003ء ہی میں جونیئر انٹرنیشنل ٹینس ایونٹ میں حصہ لیا،جب کہ ساتھ ہی اپنی تعلیم پر بھی توجہ جاری رکھی اور سینٹ میری کالج سے گریجویشن کیا۔

 

ثانیہ مرزا2005 ءہونے والے یو ایس اوپن، گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں بھی شریک ہوئیں۔ انہیں بھارت کی سب سے زیادہ رینک حاصل کرنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی کا اعزاز حاصل ہے، وہ اب تک کئی اعزازات حاصل کر چکی ہیں، جن میں بھارتی حکومت کی جانب سے چوتھا بڑا سرکاری ایوارڈ پدم شری بھی شامل ہے۔

ثانیہ نے جولائی 2009ء میں اپنے بچپن کے دوست اور حیدر آباد کی معروف کاروباری شخصیت صہیب مرزا سے منگنی کی جو 28جنوری 2010ء کو ختم ہو گئی۔ بعدازاں ثانیہ کا دل پاکستانی کرکٹڑ شعیب ملک پر ایسا آیا کہ دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد 29 مارچ سال 2010ء کو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا شادی جیسے مقدس بندھنے میں بندھے اور یہ خوشیوں بھرا دونوں کا ساتھ اب بھی برقرار ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.