جناب والا،کوئی جلدی نہیں؛چیف جسٹس کے ریمارکس پرمریم کاردعمل

November 14, 2017

عمران خان نااہلی کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکے ریمارکس پرسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھے کہ یہ توقع نہ رکھی جائے کہ فیصلہ کل ہی جاری کردیا جائے گا جس پر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے طنزا لکھا کہ ’’ جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیے تھیں کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے 'عدل' کے نئے پیمانے بنائے گئے‘‘۔

اگلی ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ’’عدل کے سارے سانچے نوازشریف اور اس کے خاندان کے لیے ہیں‘، کوئی اشتہاری سے یہ نہیں پوچھتا دوسال کہاں تھے‘‘؟ ۔

مریم نواز نے مزید لکھا کہ’’ عمران خان کا کیس اقامہ کے مذاق سے کہیں زیادہ سنجیدہ ہے، قوم اس کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے‘‘۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نااہلی کے لیے رہنما ن لیگ حینف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.