ہوم   > سوشل میڈیا میں

بھاؤؤؤؤؤؤ، معین علی ڈر گئے

SAMAA | - Posted: Nov 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 14, 2017 | Last Updated: 3 years ago

ٹاؤن ویلی : برطانوی کرکٹر معین علی اپنی دھن میں مگن مگر مچھ کو کھانا کھلانا چھا رہے تھے اچانک مگرمچھ کے ہلنے پر وہ ڈر گئے۔ برطانوی خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برطانوی کرکٹر معین علی نے اپنے ساتھی کھلاڑی ایلیسٹیئر کْک کے ہمراہ آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں...

ٹاؤن ویلی : برطانوی کرکٹر معین علی اپنی دھن میں مگن مگر مچھ کو کھانا کھلانا چھا رہے تھے اچانک مگرمچھ کے ہلنے پر وہ ڈر گئے۔

برطانوی خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق برطانوی کرکٹر معین علی نے اپنے ساتھی کھلاڑی ایلیسٹیئر کْک کے ہمراہ آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں موجود وائلڈ لائف پارک کا دورہ کیا۔

پارک کے دورے کے دوران معین علی نے بانس کے ذریعے تالاب میں موجود 800 کلو گرام وزنی مگر مچھ کو خوراک ڈالی۔

اس دوران معین علی کچھ دیر تک بانس پکڑ کر کھڑے رہے کہ اچانک مگرمچھ نے پانی سے منہ باہر نکال کر خوراک جھپٹ لی جس سے معین علی خوفزدہ ہو کر پیچھے ہٹ گئے۔

 

 

 

 

معین علی کے اس اچانک ڈر جانے نے وہاں موجود سب لوگوں کو محظوظ کیا، خود معین علی بھی اس اچانک صورت حال کو انجوائے کرتے رہے۔ اس اچھوتے واقعہ اور وائلڈ لائف پارک سیر کی تصویریں خود معین علی نے بھی اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر بھی معین علی کی اس چھوٹی سی ویڈیو نے لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔ لوگوں کے مطابق معین علی ایک چھوٹي بچے کی طرح ڈر کر پیچھے ہٹے، جس کو کک سمیت دیگر لوگوں نے بھی انجوائے کیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube