ٹرمپ کا ہاتھ ملانا پھر تذلیل کا سبب بن گیا

November 13, 2017

ہنوئی : فلپائن میں جاری آسیان کے سرہراہان اجلاس میں ٹرمپ کے ہاتھ ملانے کے شوق نے ایک بار پھر انہیں شرمندہ کردیا۔

 ہاتھ ملانے کے شوق میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثر شرمندگی کا سامنا کرتے ہیں۔ کبھی روسی صدر سے ملانا ہوتا یا فرانسیسی صدر یا پھر کسی اور رہنما سے ۔ اکثر اوقات تو لوگ ان سے ہاتھ ملانا پسند ہی نہیں کرتے۔

فلپائن کے شہر ہنوئی میں جاری آسیان اجلاس میں بھی کچھ ایسی ہی دلچسپ صورت حال پیش آئی جب روایتی انداز میں شرکاء کے گروپ فوٹو کیلئے تمام سربراہان نے ایک ساتھ ہاتھ ملا کر پوز کرنا چاہا۔ تمام سربراہا ہاتھ تھامے کیمروں کے کلک کا انتظار ہی کر رہے تھے کہ اچانک سب کی نظر ٹرمپ پر پڑی جو ایک جانب دونوں ہاتھ دیئے پوز دے رہے تھے، تاہم کسی اچھے وقت اچانک انہیں دوسروں کو دیکھ کر کچھ خیال آیا اور پھر وہ بھی روایتی انداز میں کراس کے انداز میں ہاتھ تھامنے کی کوشش کرنے لگے۔ اس تمام صورت حال میں ٹرمپ سپر پاور کے صدر کم اور احمق زیادہ لگے۔ تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ٹرمپ کیلئے یہ ہاتھ ملانا کس قدر مشکل رہا ہوگا، شاید اب اس ہاتھ ملانے کے بعد ان کا ہاتھ ملانے کا شوق زرا کم پڑ جائے۔

ٹرمپ نے احمقانہ انداز میں ہاتھ تھامنے کی تصویر فوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں کسی نے انہیں تضحیک تو کسی نے ان کا ساتھ دیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

سوشل میڈیا پر کیے گئے کچھ دلچسپ تبصرے اپنے کی نظر کرتے ہیں۔ سماء

  Email This Post

 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.