امریکا؛استاد نے مسلمان طالبہ کاحجاب کھینچ ڈالا؛ویڈیو وائرل

November 13, 2017

واشنگٹن:انتہا پسندہونے کا طعنہ مسلمانوں کو دیا جاتا ہے مگرخود کو لبرل کہلانے والوں کے یہاں تعصب پرستی کی ایسی بیسیوں مثالیں ملتی ہیں کہ انہیں آئینہ دکھایا جائے۔

امریکہ کے اسکول میں حجاب پہننا طالبہ کے لیے جرم بن گیا۔ استاد نے کلاس میں سب کےسامنے طالبہ کا حجاب کھینچ کراتاردیا۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکن کاؤنٹی نیش ویلی میں نیووژن نامی اکیڈمی میں ٹیچر نے پوری کلاس کے سامنے مسلمان طالبہ کا حجاب اتار پھینکا اوراس کے بال بکھیردیے۔ دیگرطلباء نے واقعے کی ویڈیوبناکرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی

جوتیزی سے وائرل ہوئی اور اس اقدام پرخوب تنقید کی گئی۔

سخت رد عمل سامنے آنے پرٹیچرکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برا بھلا کہا گیا تو انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو معطل کردیا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
 

ضرور دیکھئے