آکسفورڈ میں پہلادن ؛بھائی کی ملالہ سے چھیڑچھاڑ

October 10, 2017

پاکستان کی گل مکئی ملالہ یوسفزئی نےگزشتہ روزدنیا کی معروف ترین درسگاہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنا پہلا دن گزارا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردل کا حال شیئر کیا تو چھوٹے بھائی نے بھی انٹری دے دی۔ ملالہ اور ان کے بھائی کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ مکالموں سے صارفین خوب محضوظ ہوئے۔

ملالہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرآکسفورڈ یونیورسٹی میں اپنے پہلے دن سے متعلق ایک تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا کہ ’’پانچ سال قبل مجھے لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بولنے پر خاموش کرانے کیلئے گولی مار دی گئی تھی، اور آج میں نے آکسفورڈ میں اپنا پہلا لیکچر لیا‘‘۔

اس ٹویٹ کے جواب میں ملالہ کے چھوٹی بھائی خوشال یوسفزئی نے لکھا کہ’’ گزشتہ 5 سال سے آپ کا سردرد بنے رہنے پر مجھے افسوس ہے لیکن میں شکرگزارہوں کہ آپ اب بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ آپ مجھے یاد کرتی ہیں، اسلیے میں بھی اگلے 2 سال تک آکسفو

رڈ آرہا ہوں ‘‘۔

ملالہ نے بھی فورا ہی بدلہ چکایا۔ اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ٹھیک ہے پھر ، 2 سال بعد میں یونیورسٹی تبدیل کرلوں گی‘‘۔

خوشال نے پسپائی اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں تو آنا ہی نہیں چاہتا تھا‘‘ ۔

واضح رہے کہ ملالہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفہ، سیاست، اور معاشیات کا علم حاصل کریں گی، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہیٰ مضامین پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے بھی پڑھے تھے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.