محکمہ بلدیات کےٹھیکےآن لائن ہوگئے

October 9, 2017

 

پشاور: محکمہ بلدیات کےتمام ٹھیکوں کی نیلامی اب آن لائن ہوگی۔ خواہشمند دنیاکےکسی بھی کونےسے بولی میں حصہ لے سکیں گے۔

محکمہ بلدیات خیبرپختونخوامیں اب ہرقسم کےٹھیکوں کی نیلامی کے لئے آن لائن بولی ہوگی۔ بس اڈہ ہو یا کارپارکنگ، مویشی منڈی ہویا ٹول پلازہ کی نیلامی،تمام شعبےمیں ملی بھگت کاخاتمہ ہوگا۔

دنیا کے کسی بھی کونے سےرجسٹرڈافراد اپنی اپنی بولی دے سکیں گے۔اس فعل کوگڈگورنس کی پہلی سیڑھی جسے قرار دیا جارہا ہے۔

ای آکشن سےتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں گھوسٹ ٹھیکوں کا بھی خاتمہ  ہوگا۔ آن لائن نیلامی میں کامیاب دہندہ کو موبائل فون پرپیغام موصول ہوگا۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.