ہوم   > سوشل میڈیا میں

کشمیری ریپر نے روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر گانا بنا ڈالا

2 years ago

سری نگر : میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار اور ظالم فوج کے ہاتھوں قتل عام پر مقبوضہ کشمیر کا ریپر بھی خاموش نہ رہا، نغمہ تیار کرلیا، آنگ سان سوچی پر بھی کڑی تنقید کی۔ روہنگیا مسلمانوں کی حالتِ زار پر کشمیری ریپر نے ریپ سانگ تیار کرلیا، 23 سالہ عمر ایمی نے...

سری نگر : میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار اور ظالم فوج کے ہاتھوں قتل عام پر مقبوضہ کشمیر کا ریپر بھی خاموش نہ رہا، نغمہ تیار کرلیا، آنگ سان سوچی پر بھی کڑی تنقید کی۔

روہنگیا مسلمانوں کی حالتِ زار پر کشمیری ریپر نے ریپ سانگ تیار کرلیا، 23 سالہ عمر ایمی نے میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی اور ظلم و ستم کا احوال اردو انگریزی الفاظ کیساتھ دردناک انداز میں بیان کر ڈالا۔

ویڈیو میں کئی ایسی تصاویر بھی شامل ہیں جن میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے تشدد اور اس پر دنیا کے مختلف حصوں میں ردِ عمل کی عکاسی ہوتی ہے۔

میانمار کی حکمران آنگ سان سوچی کے مجرمانہ کردار پر بھی کڑی تنقید، 2 منٹ 50 پچاس سیکنڈ کے ویڈیو ریپ سانگ ’’روہنگیا، خاموش نسل کُشی‘‘ کی سوشل میڈیا اور یو ٹیوب پر اپ لوڈ ہونے کے بعد دھڑا دھڑ شیئر کی جارہی ہے۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں