دنیاکےکئی ممالک میں گوگل سروسزبند

By: Samaa Web Desk
September 13, 2017

کیلی فورنیا: گوگل جو ایپل کا سب سے بڑا حریف  ہے، جس کے اینڈرائڈ اور آئی اوز میں ایپ اور سسٹم کی برتری کی جنگ رہتی ہے، گوگل کی بندش نے کئی سوالات اٹھادئیے ہیں۔

برطانیہ ، فرانس ، شمالی امریکا اور جاپان میں گوگل سروس کا عارضی بند ہوگئی۔ ان ممالک میں گوگل میپ چل رہا ہے اورنہ گوگل ڈرائیو ایکٹیو ہے۔جی میل کے ذریعے بھی ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنا مشکل ہوگیا۔یوٹیوب کا سرور بھی مختلف ممالک میں ڈاؤن ہوگیا۔

 ان ملکوں میں جو بھی آئی فون ایکس ، آئی فون ایٹ اور ایٹ پلس خریدنا چاہتا ہے وہ کم از کم گوگل سروسز پر ان ڈیوائسز کا پری ویو نہیں کرسکے گا۔

سروسز میں تعطل کی وجوہات تکنیکی مسئلہ ہے یا کوئی سائبراٹیک ، اس حوالے سے ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.