پاکستان کے استقبال پر کولنگوڈ کا انسٹاگرام پر مزاحیہ پیغام

By: Samaa Web Desk
September 12, 2017

لاہور: انگلینڈ کے سابق کپتان پال کولنگوڈ پاکستان میں پرجوش استقبال پر انتہائی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔ پال کولنگوڈ اسوقت لاہور کے پی سی ہوٹل میں مقیم ہیں۔

پال کولنگوڈ نے سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل کے نام "پی سی" کو وہ اپنے نام سے منسوب کرتے ہوئے کافی خوش دیکھائی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پال کولنگوڈ اس وقت ورلڈ الیون ٹیم کے ساتھ لاہور میں موجود ہیں۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج قدافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.