دلہن نے سادگی کی نئی مثال قائم کردی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

By: Samaa Web Desk
August 13, 2017

نیویارک : مہنگا ہار سنگھار، نہ بھاری بھرکم میک اپ، جیسی ہوں ویسی رہوں گی، امریکا میں بنگلہ دیشی خاتون کی شادی کی تصویر سادگی کی مثال بن گئی، سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ہزاروں کا میک اپ نہیں کرواؤں گی، میں تو سادگی کو اپناؤں گی، جی ہاں بنگلہ دیشی خاتون نے سادہ طرز زندگی کی مثال قائم کردیا، سب کو اپنی شادی کے دن اہم پیغام دے ڈالا۔

نیویارک میں مقیم اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون تسنیم زہرا نے عروسی جوڑا ضرور پہنا لیکن چہرے کو بھاری میک اپ سے نہیں سجایا، تسنیم کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر 24 ہزار سے زائد بار شیئر کی گئی۔

یہی نہیں تسنیم زہرا نے زیورات کا بھی بائیکاٹ کیا اور شادی میں صرف 15 مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی، تسنیم کہتی ہیں کہ ایک ایسے معاشرے میں جہاں دلہن کا تصور میک اپ کے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے، یہ ایک مشکل فیصلہ تھا۔

 تصویر وائرل ہوتے ہی کمنٹس کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا، جن میں اکثر تسنیم زہرا کی سادگی سے متاثر نظر آئے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.