کیا آپ انسٹا گرام کے نئے فیچر سے واقف ہیں؟؟

By: Samaa Web Desk
August 12, 2017

instagram-live

نیویارک : اسنیپ چیٹ، فیس بک اور واٹس ایپ کی طرح اب آپ انسٹا گرام میں بھی لائیو فیچر سے باآسانی ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام نے صارفین کے لئے ویڈیو چیٹ کا فیچر متعارف کیا ہے جس کا نام " گو لائیو" رکھا گیا ہے۔ اس نئے فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرتے ہوئے صارفین ویڈیو کو اپنے پاس محفوظ بھی کرسکتے ہیں اور بطور اسٹوری بھی اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

end-live-stream-on-instagram

انسٹاگرام کے اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں صارف اپنے متعدد دوستوں کے ساتھ لائیو جا سکتا ہے اور لائیو ویڈیو پر وہ اپنے کچھ مخصوص دوستوں کو چن کر اپنی ویڈیو پر کمنٹ اور لائکز بھی حاصل کرسکتے ہیں یا ایموجی بھی بھیج سکتے ہیں۔

586113554

گو لائیو فیچر کا آئی کون دائیں جانب دئے گئے آئی کون کے سب سے نیچے نمایاں ہوگا جس پر کلک کرکے صارفین لائیو ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔

405

انسٹاگرام کے آفیشل کے مطابق ویڈیو فیچر کو ابتدائی طور پر کچھ صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا ہے تاہم آئندہ ماہ اس فیچر کو دنیا بھر کے تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.