نوازشریف ریلی؛تیسرادن؛مخالفین اورحامی آمنےسامنے

August 11, 2017

لالہ موسی: ریلی  کے تیسرے روز بھی سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان نہ تھما۔میاں صاحب کے مخالفین اور حامی آمنے سامنے رہے۔

میاں صاحب کی ریلی تیسری روز بھی لاہور کی جانب رواں دواں رہی۔سوشل میڈیا پر بھی تبصروں تجزیوں کا طوفان تھم نہ سکا۔ٹوئٹر پرہش ٹیگ جی ٹی روڈ ریلی ،جہلم،گوجرانوالہ ،نوازشریف اور  مخالف ٹرینڈز بھی چل پڑے۔

ماہم خان نے سائنسی جملہ لکھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نہ ںظرآنے والی ریلی کا کامیاب تجربہ کیاگیا۔حارث نے بھی ذومعنی انداز میں طنز کیاکہشیر کو دھاڑتے سنا ہے روتے پہلی بار دیکھا۔

عمار نے میاں صاحب کی ریلی سے فراغت کے بعد کا تصویری رخ پیش کیاتو حسن نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے مشورہ دے ڈالاکہ ابھی چھ سو لوگ ہیں جلدی لاہور جائیں ورنہ تعداد دو سو رہ جائیگی۔علی عمر نے چار مشکل کاموں کی لسٹ پیش کی تو ہنستے ہنستے لوگوں کے پیٹ میں مروڑ ہوگئے۔

لیگی متوالے چپ نا رہے اورسب کیلئے بس ایک ہی جواب کافی تھا کہ خواجہ صاحب نتھ پادینی ہے تسی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.