Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے ٹیم کا بھرکس نکال دیا

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2017 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2017 | Last Updated: 4 years ago

پاکستان کے خلاف اتني بُري پرفارمنس کہ سوشل ميڈيا پر بھارتي شہريوں نے اپنے ہي ٹيم کا بھرکس نکال ديا۔ طنز کے خوب نشتر برسائے، تو رشي کپور اور وريندر سہواگ کو بھي جواب مل گيا۔ اوول ميں بھارتي ٹيم کي دھلائي کیا ہوئی، بھارتی قوم ہوش گنوا بیٹھی، سوشل ميڈيا پر بھي سورماؤں کي...

پاکستان کے خلاف اتني بُري پرفارمنس کہ سوشل ميڈيا پر بھارتي شہريوں نے اپنے ہي ٹيم کا بھرکس نکال ديا۔ طنز کے خوب نشتر برسائے، تو رشي کپور اور وريندر سہواگ کو بھي جواب مل گيا۔

اوول ميں بھارتي ٹيم کي دھلائي کیا ہوئی، بھارتی قوم ہوش گنوا بیٹھی، سوشل ميڈيا پر بھي سورماؤں کي جم کر پٹائي ہوئی۔

nds

ايک صارف نے تصوير شيئر کي جس ميں ويرات کوہلي کو  دھوني سے يہ کہتے ہوئے  دکھايا گيا کہ 'ميں تو مذاق کر رہا تھا تو ہي کپتاني کرلے' کوئي شامي کو نہ کھلانے کا رونا روتا رہا۔

tweet

تو کسي نے رشي کپور کي حالت کچھ اس طرح دکھائي۔ ايک صارف نے وريندر سہواگ کو جواب ديتے ہوئے لکھا  بي فور بھارت بي فور بيٹا۔۔ پي فور پاپا ۔۔ پي فور پاکستان۔

tweetss

ميچ ميں  بہترين کارکردگي پر فخرزمان کو ملا "فخر پاکستان" کا خطاب جو سوشل ميڈيا پر ٹاپ ٹرينڈ بن گئے۔ حفيظ ، بابراعظم اور عماد وسيم کي بھي کھل کر تعريف ہوئی۔

tweet

پاکستان کي سپورٹ ميں کشميري بھي پيش پيش رہے۔ کشمير يونيورسٹي کے طلباء نے آزادي اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ويڈيو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کردي۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube