آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر اور نرس کی لڑائی، ویڈیو وائرل

By: Samaa Web Desk
May 19, 2017

 آپریشن تھیٹر میں آپریشن کے وقت ڈاکٹر اور نرس کے درمیان شروع ہونے والی لڑائی باکسنگ رِنگ کا منظر پیش کرنے لگی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

برطانوی اخبار کے مطابق جمعرات کے روز انٹرنیٹ پر گردش میں آںے والے وڈیو کلپ میں چین کے ایک اسپتال میں ہونے والی لڑائی کا منظر صاف دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق پہلے مذکورہ نرس نے اپنے دستانے اتار کر پھینکے اور پھر غصے میں اپنے ساتھ کھڑے سَرجن کو ایک مکا رسید کیا۔ بس پھر تو گویا سَرجن غُصے سے دیوانہ ہو گیا، اس نے آپریشن تھیٹر کے بستر پر دراز مریض کا بھی خیال نہ کیا اور جوابی کارروائی میں اپنی گرل فرینڈ نرس کو تابڑ توڑ مُکّے رسید کرتا چلا گیا یہاں تک کہ وہ زمین پر گر گئی۔

اس پُرتشدد منظر نامے کا خاتمہ اسپتال میں موجود دیگر ڈاکٹروں اور اہل کاروں کی مداخلت پر ہوا، اخبار نے اسپتال میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرجن نے اپنی گرل فرینڈ نرس پر الزام لگایا ہے کہ اس نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی جو جھگڑا شروع ہونے کی بنیاد ہے۔ سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.