تصاویر کھینچوانے کیلئے کپڑوں میں آگ لگادی،ویڈیو وائرل

By: Samaa Web Desk
May 19, 2017

بیجنگ : چین میں فوٹو شوٹ کیلئے ایسے منظر کا انتخاب کیا گیا کہ وڈیو دیکھنے والے آگ بھگولہ ہوگئے، منفرد بننے کے شوق میں فوٹو شوٹ کے دوران دائڑیکٹر نے ماڈل کے کپڑوں میں آگ لگا دی۔

شاید ایسے ہی لمحوں کیلئے کہا جاتا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں، اور ایسا ہی کچھ ہوا چین کے شہر بیجنگ میں جہاں منفرد فوٹو شوٹ کے شوق میں زیب تن ماڈل کے عروسی لباس میں آگ لگا دی گئی، تاہم خوش قسمتی سے ماڈل آگ سے محفوظ رہی۔

فوٹو شوٹ کے دوران دلہن کے گاؤن میں آگ لگنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

bride-sets-wedding-gown-on-fire-china_650x400_41495106134

نہر کنارے برائیڈل شوٹ کراتے ہوئے دلہن کے گاؤن کو آگ لگا کے تصویر کھینچنے کے فوری بعد بجھا دیا گیا، دلہن جیسے لباس میں آتشزدگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہوئی طرف فوٹو شوٹ اور ماڈل پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا اور لوگوں کی جانب سے اس جان لیوا ایڈونچر پر کڑی تنقید کی گئی۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.