عرفان خان کی ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘ والی ویڈیو وائرل

By: Samaa Web Desk
May 17, 2017

کراچی: بالی ووڈ اداکارعرفان خان پاکستانی سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘ والی آنٹی کے مداح نکلے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری سے مشہور اداکارعرفان خان نے پاکستان میں ’بک گئی ہے یہ گورمنٹ‘ والی آنٹی کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو کی میم بنا کر سب کو حیران کردیا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان خان پاکستانی خاتون کی طرح دوپٹہ اوڑھ کر بالی ووڈ سنیما کو بُرا بھلا کہتے دکھائی دے رہے ہیں، اور فلم کی پروموشن کے طریقہ کار پربھی تنقید کررہے ہیں۔

 اداکار نے مشہور بالی وڈ اداکار امریش پوری کی فلم کے ڈائیلاگ ’ آؤ کبھی حویلی پہ، پر بھی کامیڈی کی اس کے علاوہ ہالی وڈ اداکار کی فلموں پر بھی کامیڈی کی ۔ سماء

021 032 033 444

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.