فیس بک پر جرمانہ عائد کردیا گیا

May 17, 2017

Facebook-822x420-822x420-822x420پیرس : فرانس میں فیس بک پر ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے باعث بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے فرانسیسی ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیس بک نے صارفین کےعلم میں لائے بغیر ان کی معلومات جمع کیں، فیس بک کو دو مرتبہ نوٹس بھی بھیجےگئے تاہم جواب نہیں آیا۔

فیس بک نے خبر ایجنسی کو بیان میں کہا ہے کہ ڈیٹا پروٹیکشن ایجنسی کے فیصلے کو نامنظور کرتے ہیں،فیس بک یورپین ڈیٹا پروٹیکشن قانون کی تعمیل کرتی ہے۔

Facebook logo is seen  at a start-up companies gathering at Paris' Station F in Paris, France, January 17, 2017. REUTERS/Philippe Wojazer

فرانس میں فیس بک کے تقریباً 33ملین صارفین موجود ہیں، فرانسیسی قانون کے مطابق فیس بک کو چار ماہ کے دوران اعلیٰ عدالت میں اپیل کا اختیار ہے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.